آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا آسٹریلیا میں پاکستانی سفارتخانے میں 16 کروڑ سے زائد کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی ہم نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آسٹریا میں پاکستانی سفارتخانے میں 16 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مبینہ مالی خردبرد کا انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سفارتخانے کے ایک افسر نے سرکاری فنڈز کو خفیہ اکاؤنٹس میں منتقل کیا، جو اس کے اور اس کی بیوی کے نام پر تھے، اور بعدازاں نامعلوم مقام پر فرار ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق، مذکورہ افسر نے 2020 میں جعلی دستاویزات اور دستخطوں کے ذریعے رقوم منتقل کیں۔ آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سفارتخانے کے بینک اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 12 کروڑ 82 لاکھ 90 ہزار 505 روپے (یورو 4,42,256.
""بھارت نے سفارتی بلنڈر کیا، ایران اس کے ہاتھوں سے نکل گیا: پراوین ساہنی
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ملزم کی برطرفی، فنڈز کی واپسی اور مزید سزا کی سفارش کی گئی تھی، لیکن نومبر 2023 تک متعلقہ حکام ایک روپیہ بھی واپس نہ لے سکے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے آڈٹ ٹیم کو انکوائری رپورٹ فراہم کرنے سے انکار کر دیا، جس سے مکمل حقائق تک رسائی ممکن نہ ہو سکی۔ آڈٹ کے مطابق دیگر افسران کی ممکنہ مداخلت کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔
برطرفی کے حکم نامے (نمبر Estt (V)-6/7/2010 مورخہ 17 فروری 2020) کے مطابق، مذکورہ اکاؤنٹنٹ کو یورو 4,42,256 اور ڈالر 1,34,292 کی واپسی کے ساتھ ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا، مگر تاحال کوئی رقم وصول نہیں کی جا سکی۔
تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبے۔۔۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزارت خارجہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ شیئر نہ ہونے سے حقائق کا مکمل اندازہ لگانا ممکن نہیں تھا۔ حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق، مشن کے مالی معاملات کی ذمہ داری ہیڈ آف مشن (HOM) پر عائد ہوتی ہے، لیکن نہ HOM، نہ ہی ہیڈ آف چانسری (HOC) اور نہ ہی بینک اکاؤنٹس کے چھ شریک دستخط کنندگان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔
فروری 2024 میں ایک بار پھر معاملہ انتظامیہ کو رپورٹ کیا گیا، جس میں سابقہ ہیڈ آف مشن اور دیگر افسران کے خلاف فوری تحقیقات اور یورو 4,50,000 اور ڈالر 1,34,000 کی بازیابی کی سفارش کی گئی۔
حمیرہ اصغر کی موت۔۔ تنہائی کی گہری، بےرحم خاموشی تھی جو ان کا آخری ساتھی بنی ۔۔۔ہم زندہ ہیں یا صرف تماشائی؟
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ ؛ غریب شہری کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا
سٹی 42: عجب سروس کی غضب کہانی،محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری کی نیندیں اڑا کے رکھ دیں۔
سوئی گیس والوں نے دھمیال کے رہائشی اللہ دتہ راجہ کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔گیس کا بل دیکھ کر اللہ دتہ راجہ کے ہوش اڑ گئے۔دھمیال کا رہائشی راجہ اللہ دتہ پریشانی کے عالم میں سوئی گیس دفتر پہنچ گیا۔ راجہ اللہ دتہ نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہر صورت ادا کرنا ہو گا،میں غریب آدمی ہوں ایک کروڈ 23 لاکھ روپے گیس کا بل کیسے ادا کرونگا، چار ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر محکمہ سوئی گیس نے 1 کروڑ 24 لاکھ کا بل بھیج دیا،
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
ترجمان محکمہ سوئی گیس نے کہا متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے،معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے،بظاہر بل میں اعداد و شمار کمپیوٹر error لگتا ہے،متاثرہ صارف کے بل کی correction کرکے نیا بل جاری کیا جائے گا،