کفایت شعاری پالیسی کا اعلان ،بڑی پابندیاں عائد
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پشاور ( نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بڑی پابندیاں عائد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے کفایت شعاری کے اقدمات کرتے ہوئے پالیسی کا اعلان کردیا ، جس میں سرکاری اخراجات پر دیگر ممالک میں ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتی خرچ پر سیمینارز،ورکشاپس اور بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں ہوگی اور جاری کردہ فنڈز پر اخراجات کی اجازت ہوگی، اضافی ادائیگی یا نئی ذمہ داری پر پابندی ہوگی۔
تمام محکموں پر بینک اکاؤنٹس میں رقوم رکھنے پر پابندی اور رقوم کو اکاؤنٹ ون میں منتقل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تین سال میں مرمت شدہ عمارتوں یا سڑکوں کی دوبارہ مرمت پر فنڈز کا استعمال ممنوع قرار دیا اور ہر ترقیاتی اسکیم کی شفافیت اور نگرانی کے لیے ایم اینڈ ای رپورٹس لازمی قرار دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کیلئےوزیراعلیٰ کی منظوری سےمطلوبہ آسامیوں کےقیام کی منظوری دی جائے گی تاہم ایمبولینس،فائر بریگیڈ،ٹریکٹرز،مسافر بسوں،ریسکیو گاڑیوں ، کشتیوں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی نہیں ہوگی۔
محکمہ خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر چھٹی پر گئے کسی ملازم کی آسامی پر تقرری نہیں کی جائے گی تاہم تمام خودمختار اداروں،میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس اوراتھارٹیوں کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑی کو نہیں چھوڑیں گے، پہلے مرحلے میں سرکاری گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔ وہیکل امیشن ٹیسٹنگ مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور جدید آلات سے گاڑیوں کی انسپکشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی گاڑی بھی ٹیسٹنگ سے گزاری گئی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ماحول کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ پاس ہونے والی گاڑیوں پر بار کوڈ لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے کام کر رہے ہیں، باقی بند کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے بڑھنے کے باعث فوری اقدامات ناگزیر تھے۔