خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کیحوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین خطہ بنائیں گے، صوبے میں صنعتی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے پی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، نوجوانوں کو درست سمت گامزن کریں گے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پرامن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1.

5 ایکڑ اراضی واگزار کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا بھارت: بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیاں، واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار،تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے:سربراہ جے یو آئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری کے فیصل کریم کنڈی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔

یہ بات انہوں ںے پشاور میں منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ کرکٹ ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کرکٹ ڈاؤن ہوئی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا پڑے گا، اچھے کھلاڑی ڈومیسٹک سے ہی آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے سے گرین شرٹس دوبارہ عروج حاصل کرسکتی ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں، سعودیہ کے لیے یہاں ٹیلنٹ ڈھونڈ کر وہاں اسکالر شپ پر لے جانا احسن اقدام ہے، اس سے یہاں موجود کرکٹرز کو بھی فائدہ ہو گا۔

دریں اثنا تقریب میں سابق افغان ٹیم کوچ کبیر خان نے بھی شرکت کی اور کہا کہ انڈر 16 سے انڈر 19 کرکٹ کو بڑے اسٹیڈیمز تک لانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ اور خالص نیت ہی دنیائے کرکٹ پر کامیابی کا اصل راز ہے۔ کبیر خان نے مزید کہا کہ محنت، لگن اور تسلسل وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دوبارہ فتوحات کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

"ٹیلنٹ ہنٹ" ایپ کے منتظمین کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئے کرکٹرز کو تلاش کرکے سعودی عرب سمیت مختلف بین الاقوامی لیگز میں نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے اس اقدام کو خیبرپختونخوا میں اسپورٹس کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا