ویب ڈیسک :اپوزیشن کے معطل ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔
حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے قائم کی گئی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، شعیب صدیقی، سلمان رفیق ، رانا ارشد، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال شامل ہیں,رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی اور ق لیگ سے شافع حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں, اپوزیشن ارکان کے نام آج فائنل ہوں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کردیا تھا، جس کے بعد ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

اپوزیشن ارکان نے کل سپیکر پنجاب اسمبلی اور حکومتی ارکان سے ملاقات کی تھی، اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل اتوار کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے پر سپیکر اپوزیشن کیخلاف ریفرنس ڈارپ کردیں گے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس، حکومت، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا خیر مقدم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے 26 معطل ارکانِ اسمبلی سے متعلق نااہلی ریفرنس کے معاملے پر ایک اہم مشاورتی اجلاس سپیکر چیمبر پنجاب اسمبلی میں ہوا۔ اپوزیشن کے معطل ارکان، حکومتی نمائندگان اور دیگر پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کیا۔ جبکہ اجلاس کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر بھی باقاعدہ سماعت ہوئی۔ اس دوران حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے باہمی مذاکرات کے آغاز کی تجویز دی گئی، جسے سپیکر ملک محمد احمد خان نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور خیر مقدم کیا۔ مشاورت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے، حکومت و اپوزیشن کی رضا مندی سے سینئر ارکانِ اسمبلی پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ مسئلے کا آئینی، قانونی اور پارلیمانی طریقے سے حل نکالا جا سکے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مذاکرات اور مشاورت پارلیمانی جمہوریت کی روح ہیں۔ مثبت، باوقار اور آئینی طرز عمل کے ذریعے ہر اختلاف کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی لیڈرز کی اگلی میٹنگ کل اتوار کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی، جس کی صدارت سپیکر خود کریں گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس مکمل عمل کو ایک مثبت پارلیمانی روایت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام جماعتیںعقل مندی، تحمل اور جمہوری اقدار کو مدِنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی نااہلی ریفرنس معاملہ، مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
  • پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس، مذاکراتی کمیٹی قائم
  • اپوزیشن کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل
  • پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی نااہلی ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم
  • پنجاب اسمبلی نااہلی ریفرنس معاملہ، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
  • معطل ارکان کیخلاف ریفرنس: حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
  • 26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس، حکومت، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا خیر مقدم
  • پنجاب میں اپوزیشن کی نااہلی کا ریفرنس،مذاکرات  کا دوسرا دور اتوار کوہوگا
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس، معاملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا