data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان اور ویت نام کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی ) کا پانچواں اجلاس جمعہ کو ہنوئی میں منعقد ہوا جو 8 سال کے تعطل کے بعد اس ادارہ جاتی فورم کی بحالی کا مظہر ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری ناصر حامد اورویت نام کی ڈپٹی وزیر برائے صنعت و تجارت فان تھی تھانگ نے کی۔مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پرمعاہدہ شدہ نکات پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان اور ویت نام کے وزیر برائے صنعت و تجارت نگوین ہونگ دیئن نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے دو طرفہ تجارت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے لیے اہم شعبہ جات جیسے تجارتی سہولت کاری، منڈی تک رسائی، ٹیکسٹائل اور فشریز، حلال سرٹیفکیشن، سول ایوی ایشن، صحت عامہ، اور بینکاری چینلز میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ویت نام کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) پر بات چیت کا آغاز رواں سال میں ہی کیا جائے گااور دیرپا تجارتی ترقی کے لیے ادارہ جاتی و کاروباری روابط کو فروغ دیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک نے باہمی تجارت کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔جے ٹی سی کا چھٹا اجلاس پاکستان میں باہمی مشاورت سے طے شدہ وقت پر منعقد کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کندھ کوٹ: سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے کندھ کوٹ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس یو پی کے مرکزی صدر سید زین شاہ، روشن بریرو اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید زین شاہ نے کنونشن سے خطاب ومیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی رابطہ مہم کے لیے نکلے ہیں ہم سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں جو حکومت سے الگ ہیں آئیں اور جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں اس ملک میں بڑی دہشتگردی ہے اس ملک کی معیشت پیچھے کی طرف جارہی ہے یہاں غربت بڑھ گئی ہے بدامنی کا راج برقرار ہے ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر کچل دی ہے سندھ میں بدعنوانی ہے بہت سے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں انہیں نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں لوگ پریشان ہیں سندھ کے کسان دھان کی فصل کا کم نرخ کے باعث مایوس ہیں یہاں معافیہ راج ہے ہم حیدرآباد میں ایک بڑا کنونشن منعقد کر رہے ہیں سندھ کے وسائل کی حفاظت کیلئے کہتے ہیں آؤ ہمارا ساتھ دو جن نوجوانوں کو اٹھایا گیا ہے ان کو فوری طور آزاد کیا جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • کندھ کوٹ: سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • غیر قانونی مقیم افغانوں کی بے دخلی کیلیے طورخم سرحد جزوی بحال، تجارت اور عام آمدورفت بدستور معطل
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر