نااہلی ریفرنس : پی ٹی آئی اور اسپیکرپنجاب اسمبلی کابات چیت جاری رکھنے پراتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اراکین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ معطل اپوزیشن اراکین نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کی قیادت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملاقات کی جو گھنٹے سے زاید جاری رہی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔