ویزا اسکینڈل سے متعلق خبریں من گھڑت ‘ہیں، وزارت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت داخلہ نے ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کو گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں ویزا اسکینڈل کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ من گھڑت، جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں اور حقیقت کے بالکل منافی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق افغان شہریوں کو جاری کیے گئے انٹری ویزے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارتخانوں کی جانب سے جاری کیے گئے تھے اور اس عمل میں وزارت داخلہ کا کوئی براہِ راست کردار نہیں تھا۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ انٹری ویزا اسکینڈل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی جانب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویزا اسکینڈل وزارت داخلہ
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔