Jasarat News:
2025-09-18@21:30:03 GMT

ٹرمپ انتظامیہ وزارت خارجہ میں 1350برطرفیوں کے درپے

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی منصوبہ بندی کے مطابق وزارت خارجہ 1350 سے زائد سفارت کاروں اور سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے والی ہے۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزارت خارجہ عن قریب 1107 سول ملازمین اور 246 ایسے اہل کاروں کو برطرفی کے نوٹس بھیجے گی جو فارن سروس کے ارکان ہیں اور جن کی تعیناتی امریکا کے اندر ہی ہے۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس برطرفی کے عمل کو تاخیر سے کیا گیا تاہم ناگزیر قدم قرار دیا ہے، جس کا مقصد سرکاری ڈھانچے کو مزید مؤثر اور کارآمد بنانا ہے۔ تاہم موجودہ اور سابق سفارت کاروں نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کے سفارتی اثر و رسوخ اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو کمزور کر دے گا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی سفارتی نظام کی تشکیل نو کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اس نے وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کی پالیسی اپنائی ہے۔ اس میں یو ایس اید (امریکی ادارہ براہ بین الاقوامی ترقی) اور محکمہ تعلیم جیسے اداروں کو ختم کرنے تک کی کوششیں شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے نے ان برطرفیوں کی راہ ہموار کر دی ہے، حالانکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی جاری ہے، جس میں اس عمل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز با ضابطہ طور پر ملازمین کو مطلع کیا تھا کہ چند افراد کو جلد ہی برطرفی کے نوٹس موصول ہوں گے۔ اگرچہ برطرفیوں کا دائرہ کافی وسیع ہے، تاہم یہ اْس شدت سے کم ہے جس کا خدشہ بہت سے ملازمین نے ظاہر کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے اور اسرائیل دوبارہ قطر پر حملہ نہیں کرے گا۔

 

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شکاگو اور نیو اورلینز جیسے بے امن شہروں میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔

 

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی منتقلی میں مصروف تھے۔ حملے میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

انہوں نے زور دیا کہ منشیات مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں کمی کردی
  • ٹرمپ کا دیو قامت سنہری مجسمہ نصب
  • ٹرمپ کے مطالبہ منظور، امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں کمی کردی
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونیوالے معاہدے سے پہلے سے ہی آگاہ تھے، بھارتی وزارت خارجہ
  • اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر دوحا پہنچ گئے،امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات
  • ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹر مپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ