ویزا اسکینڈل کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
وزارت داخلہ نے ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کو گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں ویزا اسکینڈل کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ من گھڑت، جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں اور حقیقت کے بالکل منافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
اعلامیے کے مطابق افغان شہریوں کو جاری کیے گئے انٹری ویزے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارتخانوں کی جانب سے جاری کیے گئے تھے اور اس عمل میں وزارت داخلہ کا کوئی براہِ راست کردار نہیں تھا۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ انٹری ویزا اسکینڈل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جاری،افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب حالیہ دنوں میں بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو غیرقانونی یا مشکوک طریقے سے ویزے جاری کیے گئے، جن کے پیچھے مبینہ بدعنوان نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔
رپورٹس میں یہ تاثر دیا گیا کہ افغان شہری پاکستان کے داخلی نظام کو چکمہ دے کر یا افسران کی مبینہ ملی بھگت سے انٹری حاصل کررہے ہیں۔ ان خبروں نے عوامی سطح پر تشویش پیدا کی جس پر وزارت داخلہ نے وضاحت جاری کی کہ نہ صرف انٹری ویزے سفارتی ذرائع سے جاری ہوئے بلکہ معاملے کی شفاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغان شہری انٹری پاکستان وزارت داخلہ ویزا اسکینڈل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان شہری پاکستان وزارت داخلہ ویزا اسکینڈل ویزا اسکینڈل وزارت داخلہ جاری کی
پڑھیں:
پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔
وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کرتا ہے، استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔
Pakistan rejects deliberate twisting of facts attributed to Afghan spokesperson regarding Istanbul talks.
Pakistan had demanded that terrorists in Afghanistan posing a threat to Pakistan be controlled or arrested.
When the Afghan side said that they were Pakistani nationals, pic.twitter.com/m8fvr29HXK
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہوتی ہے، پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔