ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں کہا گیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95 فیصد بڑھ گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسےمہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346.
ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 10 روپے 56 پیسے مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 3 روپے 34 پیسےبڑھ گئی، لہسن فی کلو 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا اور فی کلو اوسطا قیمت 184 سےبڑھ کر 188 روپے 44 پیسےتک پہنچ گئی۔ گڑ،انڈے،تازہ دودھ، دہی،دال ماش اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 98 پیسےسستاہوا، گزشتہ ہفتے میں دال مونگ فی کلو 1 روپے 65 ، گندم کا آٹا،ڈالڈا گھی اور آئل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل، بریڈ،بیف،مٹن،نمک،چائےکی پتی سمیت 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ Post Views: 5
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہفتہ وار
پڑھیں:
سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 851 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 23 ہزار 842 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پانی کی آمد 5 لاکھ 69 ہزار 890 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 18 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 851 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 23 ہزار 842 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پانی کی آمد 5 لاکھ 69 ہزار 890 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 18 ہزار 120 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 4 ہزار 388 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 98 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 48 ہزار 850 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 38 ہزار 50 کیوسک ریکارڈ ہوا۔