1800 روپے فی قسط لینے والی سمرتی ایرانی اب کتنے لاکھ معاوضہ لے رہی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیوںکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی اسٹار پلس پر نشتر کیا جائے گا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کو دوبارہ تلسی کے روپ میں دیکھا جا سکے گا۔
محبوب کردار تُلسی کے طور پر ان کی واپسی نے پہلے ہی مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ لیکن جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے وہ ہے سمرتی ایرانی کا فی قسط 14 لاکھ روپے کا زبردست معاوضہ۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی ایرانی جو تُلسی ویرآنی کے اپنے مشہور کردار میں واپسی کر رہی ہیں انہیں فی قسط 14 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمرتی ایرانی کی ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں واپسی، ڈرامہ کب نشر ہو گا؟
یاد رہے کہ جب یہ شو 2000 میں پہلی بار نشر ہوا تھا، اس وقت اداکارہ سے سیاستدان بننے والی سمرتی ایرانی کو مبینہ طور پر صرف 1800 روپے فی قسط دیے جاتے تھے۔ البتہ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے اب تک ان اعداد و شمار کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ایک انٹرویو میں سمرتی ایرانی نے یہ دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ انہیں تُلسی کا کردار کیسے ملا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں یہ کرادر میری شخصیت کی وجہ سے نہیں ملا بلکہ ایکتا کپور کے دفتر میں ایک ماہر نجوم بیٹھا تھا انہوں نے کہا یہ جو لڑکی یہاں گھوم رہی ہے، اسے روکیے، یہ کون ہے؟
سمرتی نے بتایا جب ایکتا کپور نے جب ماہر نجوم سے پوچھا کہ انہیں کیوں روکیں تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسے روکیں گے، اس کے ساتھ کام کریں گے تو یہ لڑکی ملک میں بہت بڑا نام بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری
انہوں نے مزید کہا جیسے ہی ماہر نجوم نے یہ پیش گوئی کی تو ایکتا کپور فوراً میرے پاس آئیں اور پوچھا کہ میں کیا سائن کر رہی ہوں۔ اُس وقت میرے معاہدے کے مطابق مجھے تقریباً 1200-1300 روپے یومیہ ملنے تھے۔
سمرتی ایرانی نے یاد کیا میں اس وقت میکڈونلڈ میں جھاڑو پونچھے کا کام کرتی تھی جہاں مجھے ماہانہ 1800 روہے دیے جاتے تھے تو میرے لیے ایک دن کا 1200 روپیہ ایک مہینے کے 1800 سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ 22-23 سال کے ہیں اور آپ مہینے کے 1800 روپے کماتے ہیں، اور گھر بھی چلانا ہے، تو آپ کے پاس زیادہ آپشنز نہیں ہوتے۔ سمرتی نے مزید بتایا کہ جیسے ہی ایکتا کو یہ بات معلوم ہوئی انہوں نے پرانا معاہدہ پھاڑ دیا اور نیا معاہدہ کیا جس کے تحت انہیں 1800 روپے فی دن ملنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ڈرامہ ’سی آئی ڈی‘ کا اہم ترین کردار چل بسا
واضح رہے کہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا نیا سیزن 29 جولائی سے رات 10:30 بجے اسٹار پلس پر نشر کیا جائے گا۔ اس ڈرامے سے توقع ہے کہ یہ ایک بار پھر ٹی آر ہی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
یہ ڈرامہ سب سے پہلے 2000 میں نشر ہوا تھا اور کئی برسوں تک ناظرین کی پہلی پسند بنا رہا۔ اس ڈرامے نے 8 سال تک اپنی کامیاب نشریات جاری رکھی اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا لیا۔ ڈرامے کی کہانی گجرات کے ایک بڑے اور امیر خاندان کے گرد گھومتی ہے، جہاں تُلسی ایک مثالی بہو کے کردار میں جلوہ گر ہوتی ہے۔
3 جولائی کو اس ڈرامے نے اپنے پہلے شو کے نشر ہونے کے 25 سال مکمل کیے۔ یہ ان گنت مشہور شوز میں سے ایک ہے جس نے مسلسل کئی سالوں تک ٹی وی کی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سمرتی ایرانی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سمرتی ایرانی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ساس بھی کبھی بہو تھی سمرتی ایرانی انہوں نے فی قسط
پڑھیں:
وزیراعظم سے نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔ پاکستان کے قدرتی حسن کی آگاہی کے لیے ان کی کامیابی اور عزم کے اعتراف میں، وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کے لیے باقاعدہ طور پر برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ کا پاکستان میں ہونا، پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے، جو اسے کوہ پیماؤں اور ایڈونچر کے متلاشیوں کے لیے ایک اہم مقام بناتا ہے۔ انہوں نے شیخہ عاصمہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے شاندار پہاڑوں کا انتخاب کیا اور ان کے چیلنجز اور قدرتی خوبصورتی کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی کوہ پیماء پورٹرز اور گائیڈز کی اہم شراکت کا بھی ذکر کیا جو دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کو ان کی مہمات میں مدد فراہم کرتے ہیں، اور کہا کہ ان کی مہارت اور لگن اس طرح کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شیخہ اسماء کی کامیابی دونوں ممالک کے درمیان جرات، مثبت عزائم اور استقامت کی مشترکہ اقدار کی عکاس ہے۔ انہوں نے ایڈونچر ٹورازم، کھیلوں اور نوجوانوں کی شمولیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے شیخہ اسماء آلثانی کے مساوی مواقع کی تخلیق میں جینڈر مساوات کمیشن کی نائب صدر کے طور پر فعال کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات، حفاظت اور مہمان نوازی کا یقین دلایا۔ دنیا کی 8,000 میٹر کی چوٹیوں میں سے تمام چودہ چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے شیخہ اسماء کو مستقبل کی کوہ پیمائی کے لیے پاکستان واپس آنے اور پاکستان کے متنوع اور دلکش مناظر کو مزید دریافت کرنے کے لیے دعوت دی۔ شیخہ اسماء الثانی نے اپنے دوروں کے دوران ان کی پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ نانگا پربت کی اپنی حالیہ کوہ پیمائی کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے مقامی پورٹرز اور گائیڈز کے تعاون کی تعریف کی اور اس شاندار پہاڑ کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے K2، جسے ماضی میں وہ سر کر چکی ہیں، اپنی سر کی گئیں تمام چوٹیوں میں بہترین پہاڑ قرار دیا اور کہا کہ اس کی خوبصورتی بے مثال ہے۔ وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کی مستقبل کی کوششوں اور عالمی سطح پر نوجوانوں بالخصوص خواتین کو عزم کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول کی ترغیب دینے کے لیے ان کی جاری کوششوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔