اسلام آباد:

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

رواں مالی سال 2025-26 کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.95فیصد اضافہ جب کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی 0.

73 فیصد اضافہ ہو تھا۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 1.23 فیصد رہی ہے ۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6اشیا سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 2.79فیصد،پیاز کی قیمتوں میں6.25 فیصد، ٹماٹرکی قیمتوں میں13.45 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2.36 فیصد، گڑکی قیمتوں میں1.89 فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.90 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.84 فیصد اور چکن کی قیمتوں میں22.61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمتوں میں2.56 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.81 فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0.41 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں0.20 فیصد، وناسپتی گھی کی قیمتوں میں0.02 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں0.02 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.06فیصد اضافے کے ساتھ منفی1.83 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیہے  مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.10فیصد اضافے کے ساتھ منفی 2.79فیصد رہی۔

اسی طرح  22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.99فیصداضافے کے ساتھ منفی1.41فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.02فیصداضافے کے ساتھ منفی 0.59فیصد رہی جب کہ44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کےل یے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.88فیصداضافے کے ساتھ منفی 0.04فیصدرہی ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نئی نمبر پلیٹ کے حصول کیلئےموٹر رجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کوبھی کھلا رکھنے کافیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ نے گاڑی مالکان کی سہولت کے لیے موٹررجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ اقبال احمد لغاری نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے تک کھلا رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ و اتوار موٹرسائیکل ملکیت کی منتقلی، کار و موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کے اجراء، رسید اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص رہیں گے۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق یہ فیصلہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے عوام کے بڑھتے رش و سہولت کے باعث کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ
  • ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری
  • نئی نمبر پلیٹ کے حصول کیلئےموٹر رجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کوبھی کھلا رکھنے کافیصلہ
  • مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
  • کپاس کا مسلسل زوال معیشت کے لیے خطرہ بن گیا ہے
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن
  • نئے ٹیکس کانفاذ، پاک سوزوکی نے بھی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں
  • ماحولیاتی لیوی لگنے کے بعد ہنڈا نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا
  • سندھ میں ماہانہ اجرت کا نوٹیفکیشن