واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کریں گے یہ بات ایسے وقت کہی گئی ہے جب دونوں ممالک کے لیے نئے تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خود ساختہ ڈیڈ لائن میں چند دن باقی رہ گئے ہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ٹروتھ سوشل“ پر ایک خط میں زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر 15 فیصد یا 20 فیصد کے اضافی محصولات کی دھمکیاں دی گئی ہیں.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینیڈین کارکنوں اور کاروباری اداروں کا تحفظ جاری رکھے گی ٹرمپ کا یہ خط ان 20 خطوں میں شامل ہے جو امریکی صدر نے رواں ہفتے جاپان، جنوبی کوریا اور سری لنکا سمیت امریکی تجارتی شراکت داروں کو ارسال کیے ہیں کینیڈا کے خط کی طرح ٹرمپ نے یکم اگست تک تجارتی شراکت داروں پر ان محصولات کو نافذ کرنے کا عہد کیا ہے.

کینیڈا کی کچھ مصنوعات پر پہلے ہی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے اور ٹرمپ کی جانب سے سٹیل، ایلومینیم اور آٹو ٹیرف سے بھی ملک کو شدید دھچکا لگا ہے حالانکہ شمالی امریکہ کے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت کچھ اشیا کے لیے استثنیٰ موجود ہے یہ واضح نہیں ہے کہ آیا محصولات کی تازہ ترین دھمکی کا اطلاق کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو معاہدے (سی یو ایس ایم اے) کے تحت آنے والی اشیا پر بھی ہوگا یا نہیں.

ٹرمپ نے ایلومینیم اور سٹیل کی درآمدات پر عالمی سطح پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ امریکہ میں نہ بننے والی تمام کاروں اور ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے انہوں نے حال ہی میں تانبے کی درآمد پر 50 فیصد ٹیرف کا بھی اعلان کیا ہے جس کا اطلاق اگلے ماہ سے ہوگا کینیڈا اپنی تقریبا تین چوتھائی مصنوعات امریکہ کو فروخت کرتا ہے اور ایک آٹو مینوفیکچرنگ مرکز اور دھاتوں کا ایک بڑا سپلائر ہے جس کی وجہ سے امریکی محصولات خاص طور پر ان شعبوں کے لیے نقصان دہ ہیں.

صدرٹرمپ کے خط میں کہا گیا ہے کہ 35 فیصد محصولات ان شعبوں سے متعلق محصولات سے الگ ہیں ٹرمپ نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اگر کینیڈا یا آپ کے ملک کے اندر کمپنیاں امریکہ کے اندر مصنوعات بنانے یا تیار کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو اس پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا انہوں نے محصولات کو امریکہ میں فینٹانل کے بہاﺅ کو روکنے میں کینیڈا کی ناکامی کے ساتھ ساتھ امریکی ڈیری فارمرز پر کینیڈا کے موجودہ محصولات اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے سے بھی منسلک کیا انہوں نے کہا کہ اگر کینیڈا فینٹانل کے بہاﺅ کو روکنے کے لیے میرے ساتھ کام کرتا ہے تو ہم شاید اس خط میں ایڈجسٹمنٹ پر غور کریں گے ٹرمپ نے کہا کہ یہ محصولات آپ کے ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات پر منحصر ہیں صدر ٹرمپ اس سے قبل میکسیکو کے ساتھ کینیڈا پر بھی الزام عائد کر چکے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں لوگوں کو امریکہ آنے اور فینٹانل کی ترسیل کی اجازت دے رہا ہے. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصد ٹیرف کے لیے کیا ہے نے کہا

پڑھیں:

ٹرمپ کے ٹیرف کا منہ توڑ جواب دیں گے،برازیلی صدر

برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ” ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ وہ امریکی ٹرمپ کی جانب سے برازیلی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کا سفارتی حل تلاش کریں گے، تاہم اگر یہ ٹیرف نافذ کیے گئے تو برازیل بھی بھرپور جواب دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ” ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔

دوسری جانب برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ٹرمپ ٹیرف کے خلاف برازیلی شہریوں نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کا پتلا نظر آتش کیا۔

برازیلی عوام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا ٹیرف وار ہماری خود مختاری پر حملہ ہے۔
بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا،امریکا نے 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے ٹیرف کا منہ توڑ جواب دیں گے،برازیلی صدر
  • بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا،امریکا نے 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا کینیڈا پر 35 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا کینیڈا پر تجارتی دباؤ میں اضافہ، درآمدات پر 35 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فی صد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا
  • ٹرمپ ٹیرفس اعلان: یورپی یونین کی نگاہیں فوری تجارتی معاہدے پر
  • ڈوبلڈ ٹرمپ کی برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی
  • تمام ممالک یکم اگست تک محصولات کی تعمیل کریں، تاریخ تبدیل نہیں کریں گے ،صدرٹرمپ