چین اور ملائیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہیئے ، چینی وزیرخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہیئے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے اور باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیئے جو جلد نافذ العمل ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، مفادات کی ہم آہنگی اور تزویراتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، نسلوں پر محیط دوستی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے تیار کردہ روڈ میپ کو قدم بہ قدم “حقیقی تصویر” میں تبدیل کرنے کے لئے ملائشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ فوائد پیدا ہوں اور علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کیا جاسکے۔ اسی روز وانگ ای نے کوالالمپور میں کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوخون سے بھی ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کو تین گلوبل انیشی ایٹوز کے فریم ورک میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، “صنعتی ترقیاتی راہداری” اور ” فش اینڈ رائس کوریڈور” کے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے، اور ابتدائی منصوبوں کو فروغ دینا چاہئے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وانگ ای نے کہا کہ دونوں ممالک کے نے کہا کہ چین تھائی لینڈ
پڑھیں:
کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔