چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز

کوا لا لمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیا کی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں کامیابیوں کے حصول کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرنا چاہئے۔ چین ہمیشہ ایک شورش زدہ دنیا میں سب سے قابل اعتماد مستحکم قوت رہا ہے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آسیان ممالک کاسب سے قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔وانگ ای نے چین آسیان تعاون کی کامیابیوں کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پہلا یہ کہ آس پاس کے علاقوں میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے تعلقات مزید قریبی ہوئے ہیں۔ دوسرا یہ ہے کہ علاقائی سطح پر کھلے پن اور تعاون کی رفتار مزید مستحکم ہوئی ہے۔ تیسرا یہ کہ سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کیا گیا ہے اور چوتھا یہ کہ افرادی تبادلے زیادہ آسان ہو ئے ہیں.

وانگ ای نے چین – آسیان تعاون کےحوالے سے چار نکاتی تجویز بھی پیش کی جس میں بین الاقوامی انصاف کے دفاع ، علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے ، باہمی فائدہ مند اور جیت جیت پر مبنی تعاون اور اشتراک اور باہمی سیکھ کے فروغ کے لئے ماڈل کی تشکیل شامل ہے ۔تمام شرکاء نے چین-آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے بارے میں اپنی مثبت رائے دی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں دوطرفہ تعاون کی کامیابیوں کو سراہا۔اجلاس کے دوران وانگ ای نے متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم اگلی خبربلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین ا سیان چینی وزیر کے لئے

پڑھیں:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے

انور عباس : اسحاق ڈار کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں,اسحاق ڈار یہ دورہ ترکیہ وزیر خارجہ حکان فدان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق کےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ ترکیہ میں غزہ سفارتی امن اجلاس میں شرکت کریں گے, اجلاس میں آٹھ بڑے مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ قطر, ترکیہ, سعودی عرب اور مصر کے وزائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے, متحدہ عرب امارات, انڈونیشیا اور اردن کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

لاہور :کینال روڈ پرالیکٹرک ٹرام چلانے کے منصوبے کےآغازمیں تاخیر

اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی غزہ کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ کریں گے, نائب وزیر اعظم اسرائیلی کی غزہ پر جارحیت دوبارہ شروع کرنے کی بھی سخت مذمت کریں گے,اجلاس کی سائیڈ لاینز پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی سعودی, ترکیہ, اماراتی و دیگر شریک وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اجلاس میں غزہ امن منصوبے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جاے گا، اجلاس میں غزہ امن منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے پر بات چیت کی جاے گی۔

پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی

اجلاس میں غزہ امن معاہدے کے تحت غزہ سے اسرائیلی قابض افواج کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا, غزہ میں امدادی کاروائیوں, امداد کی رسائی اور راہداریوں کی بندش پر بھی بات ہو گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شرکاء کی جنب سے غزہ ہر اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کی مذمت بھی متوقع ہے, غزہ میں قیام امن اور اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے پر امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے 8 مسلم ممالک نے یہ گروپ تشکیل دیا تھا۔

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

مسلم ممالک کا یہ گروپ ستمبر میں حالیہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہوں: شہباز شریف، سہیل آفریدی کو بھرپور تعاون کی پیشکش
  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو لیکر اسلامی تعاون تنظیم کے ریمارکس کو مسترد کر دیا
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا: ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق