پارلیمنٹ لاجز کی ابتر حالت، سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا اظہار برہمی — اصلاحات اور ماہانہ نگرانی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت اور بنیادی سہولیات کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے لاجز کی فوری مرمت، انتظامی اصلاحات، اور ہر ماہ باقاعدہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی مجموعی حالت، بنیادی سہولیات، مرمت و بحالی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 104 نئے سوئٹس کی تعمیر سمیت اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔ کمیٹی ارکان نے لاجز کی ناقص حالت اور روزمرہ سہولیات کی عدم فراہمی پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔
سینیٹر پونجو بھیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو چھوٹی چھوٹی ضروریات پوری کرنے میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں، جو انتظامی نااہلی کی واضح مثال ہے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے سی ڈی اے افسران کے غیر سنجیدہ رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔
سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے سابق الاٹیز کی جانب سے بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے فوری طور پر واجبات کی وصولی یقینی بنائے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ پارلیمنٹ لاجز میں اصلاحات کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق 104 نئے فلیٹس کی تعمیر، مرمت، اور دیگر مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے، اور اس مقصد کے لیے خاطر خواہ فنڈز بھی مختص کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے واجبات کی عدم ادائیگی سے مرمتی کاموں میں تاخیر کا سامنا ہے۔ اس تناظر میں پارلیمنٹ لاجز کے مؤثر انتظام کے لیے سینیٹ ہاؤس کمیٹی کا ماہانہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے سی ڈی اے کو ہدایت دی کہ مرمت و دیکھ بھال کے لیے دیانتدار اور فعال عملہ تعینات کیا جائے، جب کہ طویل عرصے سے تعینات عملے کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ ساتھ ہی، سابق ارکان کی جانب سے لاجز پر غیر قانونی قبضوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری بے دخلی کی سفارش بھی کر دی گئی۔
مزید برآں، کمیٹی نے زور دیا کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ کے لاجز کی مرمت و دیکھ بھال ترجیحی بنیادوں پر کی جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ لاجز لاجز کی کے لیے
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔
ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔