یومِ عاشور ہمیں قربانی اور حق گوئی کا پیغام دیتا ہے، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) یومِ عاشور 1447ھ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور اسے پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ قرار دیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم و استقلال کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے باطل قوتوں کے خلاف استقامت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک حق کے متلاشی انسانوں کو راستہ دکھاتی رہے گی۔ کربلا کی داستان صبر، وفا اور ایثار کا وہ درخشاں باب ہے جو ہر دور کے اندھیروں میں روشنی کا چراغ بن کر رہنمائی کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ عاشور تاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموز دن ہے، جو ہمیں اصولوں پر ڈٹے رہنے، سچائی کے لیے قربانی دینے اور عدل کے قیام کی عظیم مثال عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے میدانِ کربلا میں دین کی سر بلندی اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ امام حسینؓ کا پیغام کسی ایک زمانے یا قوم تک محدود نہیں، بلکہ وہ ایک ہمہ گیر اور دائمی پیغام ہے جو آج بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ مسلمان حق کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے، مظلوم کا ساتھ دیتا ہے، اور ہر حال میں انصاف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب قوم کو معاشی، سماجی اور قومی اتحاد جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں امام حسینؓ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کربلا کی روشنی میں انفرادی و اجتماعی طور پر اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں، تو پاکستان کو ایک فلاحی، بااصول اور باوقار ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ ہمیں اپنے معاشرے کو محبت، رواداری اور خیر خواہی کا گہوارہ بنانا ہوگا۔

یوم عاشور کے موقع پر وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، حق و صداقت کو اپنا شعار بنائیں اور ملک میں امن و انصاف کے قیام کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

آخر میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، اتحاد اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے، ملک کو داخلی و خارجی فتنوں سے محفوظ فرمائے اور ہمیں وہ دانش و حکمت عطا کرے جس سے ہم ایک روشن، مستحکم اور باوقار مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا نیتن یاہو کی جنگ بندی پر مشروط آمادگی، مذاکرات کے لیے قطری دعوت قبول راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکم امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا پیغام دیتا ہے

پڑھیں:

اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔

اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے جس طرزِ عمل پر عمل پیرا ہے، اسے مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سفارتی حل اور معاہدہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تعطل سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے اور مذاکرات کا عمل رکا نہیں ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی گفتگو مختلف معاملات پر جاری ہے، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مذاکرات کا حتمی نتیجہ کیا نکلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مذاکرات کس سمت جائیں گے یا ان کا اختتام کس نوعیت کے معاہدے پر ہوگا، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔

ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے، جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی اور اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

عالمی مبصرین کی نظریں بھی دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں پر مرکوز ہیں کیونکہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے مشرق وسطیٰ اور عالمی سیاست پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام
  • انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
  • طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
  • مختلف علاقوں میں بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
  • معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے