Daily Mumtaz:
2025-11-03@06:39:54 GMT

ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے، صدر مملکت

اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT

ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ اسلامی تاریخ کا ایک درخشاں اور لازوال باب ہے، جو ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔یہ دن نواسۂ رسول ﷺ , حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جو باطل کے خلاف ایک ابدی جدوجہد کی علامت ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یہ دن نہ صرف قربانی، وفا اور صبر کی ایک بے مثال داستان ہے بلکہ ایک روشن چراغ بھی ہے جو ہر دور کے اندھیروں میں حق اور سچائی کا راستہ دکھاتا ہے ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ امامِ عالی مقام کی شہادت کسی سیاسی یا وقتی مصلحت کا نتیجہ نہ تھی، بلکہ یہ ایک الہیٰ مشن تھا جس کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی سرزمین پر صرف ایک جنگ نہیں لڑی گئی، بلکہ وہاں ضمیر، کردار، اور دین کی اصل روح کا امتحان تھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثاروں نے بھوک، پیاس اور موت کی شدت کو قبول کر کے تاریخِ انسانیت کو وہ سبق دیا جسے زمانہ کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ ان کا پیغام آج بھی زندہ ہے اور یہ اصولوں پر ڈٹ جانے کا، ظلم و جبر کے سامنے نہ جھکنے کا اور حق کی خاطر ہر قربانی دینے کا عظیم پیغام ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج اگر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز پر غور کریں تو محسوس ہوگا کہ ہمیں بطور قوم حسینی کردار کی سخت ضرورت ہے۔ ہمیں امام حسین رضی اللہ عنہ کے راستے پر چلتے ہوئے نہ صرف اپنے نفس کی اصلاح کرنی ہے بلکہ اپنے نظامِ حکمرانی، سماجی رویوں، اور قومی ترجیحات کو بھی ایمانداری، شرافت اور فلاحِ عامہ پر استوار کرنا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو امام حسین رضی اللہ عنہ کے پیغامِ حریت اور عدل کا مظہر بنائیں گے اور بھائی چارے، محبت، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امام حسین رضی اللہ عنہ علی زرداری نے صدر مملکت نے کہا کہ

پڑھیں:

سید غلام دستگیر  وزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات  

(قیصر کھوکھر)سینئر آفیسر پنجاب اسمبلی سید غلام دستگیر کو اہم ذمہ داری مل گئی۔

   تفصیلات کے مطابق  سید غلام دستگیر  کووزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات  کر دیاگیا ۔

  وزیر اعظم آفس سے نئی ذمہ داری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزیر اعظم کی منظوری پر سیکشن آفیسر ایڈمن محمد سعد منیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف زرداری
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
  • آئی ایس او کے وفد کا دورہ پاراچنار
  • سید غلام دستگیر  وزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات