2025-07-11@22:17:43 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«میں اغواء برائے تاوان»:
آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو کراچی میں اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی گروہ موجود نہیں ہے، یہ بات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی نے اجلاس میں اغواء برائے تاوان کے کیسز سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں اغواء کے واقعات تقریباً ختم ہوچکے ہیں، یہاں ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے تاوان طلبی کے صرف 3 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا...
رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا، مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے...
راولپنڈی: سی سی ڈی راولپنڈی نے اغواء برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد شاہد نے دیگر ساتھیوں سے ملکر غیر ملکی شہری کو اغواء کرکے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزم تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی پر تشدد کی ویڈیو بنا کر ورثا کو سینڈ کرتا تھا، سفاک ملزم ڈکیتی، نقب زنی سمیت درجنوں سنگین جرائم کی ورداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کہنا ہے کہ دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
—علامتی تصویر پتوکی میں 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغواء ہونے والے لاہور کے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔پتوکی سے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مغوی جبران طور قصور میں اپنی زمین کا جائزہ لینے آیا تھا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق اغواء کاروں نے مغوی کے اہلِ خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔
شہر لاہور میں ایک انوکھی اغواء کی واردات سامنے آئی ہے جس میں نا معلوم ملزمان نے 70سالہ بزرگ کو اغواء کر کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے ، دوراڈو گھڑی اور دو آئی فون تاوان طلب کر لیا ، تھانہ چوہنگ پولیس نے مغوی کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔شاہ پور کانجران ملتان روڈ کے رہائشی تنویر احمد نے تھانہ چوہنگ میں درج کرائی گئی درخواست میں بتایا کہ میں اپنے والد نذیر احمد کو 8اپریل کی شام پانچ بجے صادق آباد جانے کے لئے چھوڑ کر آیا اس کے بعد متعدد بار اپنے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن...
—فائل فوٹو پولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریائی چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سندھ، امن و امان کی خراب صورت حال، اغوا برائے تاوان، لمحہ فکریہسکھر سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،... کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔
سندھ رینجرزاوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے مغوی خاتون کی لاش برآمد کر لی۔ سندھ رینجرز اوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان وسیم رضااور نکس کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے ملزمان نے تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزکو اطلاع موصول ہوئی کہ چند اغواء کاروں نے ایک سحر فاطمہ نامی خاتون کو گلبرگ ٹاؤن سے اغواء کرکے ایک...
لاہور: تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔ گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں رہائشی عمارت کی پارکنگ میں ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اقبال کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق اقبال کو تین روز قبل اغواء کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم رمیز مقتول اقبال کا ہم زلف ہے، ملزم نے ذاتی رنجش کو اغواء برائے تاوان کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول اقبال کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی کے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے مزید سب انسپکٹر اور 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری ارسلان کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو بھی معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔