سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 10بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، راولپنڈی، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہے، یہ بچے درباروں، ریلوے سٹیشنز اور بس سٹینڈز جیسے مقامات سے بازیاب کرائے گئے جہاں یہ بھٹک گئے تھے یا پھر غیرمحفوظ حالت میں موجود تھے۔
(جاری ہے)
بازیابی کے بعد تمام بچوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیل نے جدید ٹیکنالوجی، مخبر نظام اور مقامی پولیس کے تعاون سے یہ کارروائیاں کیں، بچوں کی بازیابی پر والدین نے سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ اور گمشدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی سی ڈی
پڑھیں:
اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔
اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے ممبئی میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اکشے کمار کے بقول ان کی بیٹی نے یہ بات فوری طور پر اپنی والدہ ٹوئنکل کھنہ کو بتائی اور آن لائن گیم بند کر دیا لیکن اس سے میری بیٹی اور ہم والدین کو ایک کڑا سبق ملا ہے۔
اکشے کمار نے مزید کہا کہ سائبر کرائم اب گلی محلے کے روایتی جرائم سے زیادہ خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
اداکار اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ سے بچوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے تجویز دی کی کہ ساتویں سے دسویں جماعت تک ہر ہفتے سائبر ایک پیریڈ بھی لازمی رکھا جائے تاکہ طلبا کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات اور بچاؤ کے طریقے سکھائے جا سکیں۔
اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو یہ سمجھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ انٹرنیٹ پر اجنبیوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت کتنا محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر درندہ صفت افراد معصوم ذہنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔