آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹو

کراچی میں اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی گروہ موجود نہیں ہے، یہ بات آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی نے اجلاس میں اغواء برائے تاوان کے کیسز سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں اغواء کے واقعات تقریباً ختم ہوچکے ہیں، یہاں ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے تاوان طلبی کے صرف 3 کیسز زیرِ تفتیش ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا: غلام نبی میمن

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی کے سلسلے میں ایس پی اے وی سی سی خود کچے کے علاقے میں موجود ہیں، ہنی ٹریپ سے تحفظ کے لیے مسافر گاڑیوں، بس اڈوں اور دیگر پبلک مقامات پر اعلانات و آگاہی کے اقدامات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی گروہ موجود نہیں، کراچی کے کچھ اضلاع سے بھتہ خوری کی شکایات موصول ہوئی ہیں، زیادہ تر شکایات پیسوں کی لین دین اور چند شکایات مخصوص بھتہ خور گروہوں سے متعلق ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کچے کے علاقوں میں چند ہنی ٹریپ یا اغواء کے کیسز ہیں، انہیں زیرو کر دیا جائے، سندھ حکومت کچے کے علاقوں میں دائمی امن کے لیے کوشاں ہے، ہنی ٹریپ اغواء برائے تاوان کا مؤثر ذریعہ بن گیا ہے جس کا مؤثر سدباب ضروری ہے۔

آئی جی سندھ نے یہ بھی کہا کہ بھتہ خوری، موٹر سائیکل اور کار چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی ایف آئی آر درج کی جائیں، جرائم کی اکثر وارداتوں میں مفرور و مطلوب ملزمان ملوث پائے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ئی جی سندھ غلام نبی میمن میں اغواء برائے تاوان کراچی میں اغواء ڈی ا ئی جی اجلاس میں ہنی ٹریپ

پڑھیں:

کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، شرجیل میمن

کراچی:

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کے لیے خوش خبری سامنے آگئی، سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کیا ہے، پیکیج میں فصلوں کے نقصان کا معاوضہ، بیجوں کی فراہمی اور متاثرہ زمینوں کی بحالی کے لیے مالی مدد شامل ہے، امدادی فنڈز میں اضافہ سندھ فلڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کا حصہ ہے جو پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا ڈیزاسٹر ہاؤسنگ پروگرام قرار دیا جا چکا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سکھر اور حیدرآباد میں نئے صنعتی زونز کی منظوری دے دی ہے، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیے جائیں گے، حیدرآباد میں 951 ایکڑ اراضی سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کو منتقل کی جائے گی، منصوبے سے صوبے میں 55,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو ایک نئی جہت ملے گی۔

سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے 10.56 ارب روپے کا بغیر سود قرض منظور کرلیا ہے، اس منصوبے کے تحت ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک 36 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، جس سے شدید پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، اس وقت ڈی ایچ اے کو روزانہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ صرف 5 ایم جی ڈی فراہم ہو رہا ہے، منصوبے میں پمپنگ اسٹیشن، فلٹریشن پلانٹ اور ریزروائر شامل ہوں گے اور اسے 11 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے سندھ بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ہے تاکہ بے نظیر ہاری کارڈ کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو زرعی لاگت پر سبسڈی، نرم قرضے اور آفات سے بچاؤ کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 88,871 درخواستوں کی تصدیق بھی مکمل کر لی گئی ہے.

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام کے مسائل کا حل اور شفاف گورننس حکومت سندھ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس کی زیرِ صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم
  • کراچی، لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتیں خالی کروا کی گئیں، ایک کو گرایا جا رہا ہے
  • لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروالیا ایک کو گرایا جارہا ہے، شرجیل میمن
  • آصف علی زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں پیپلزپارٹی کے بغیر یہ نظام نہیں چل سکتا ،میاں منیر ہانس
  •  فیلڈ مارشل کے صدر بننے کا کوئی خیال موجود نہیں، انکی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، وزیر داخلہ
  • شرجیل میمن کا سندھ میں سیلاب متاثرہ کسانوں کی امدادی رقم بڑھانے کا اعلان
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
  • کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی فنڈز میں اضافہ کردیا، شرجیل میمن
  • (سندھ حکومت)مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنے سے انکار