کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 13 جولائی سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 13 سے 16 جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں بارش متوقع ہے۔
اس سسٹم کے تحت کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیرآباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی 15 سے 17 جولائی کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد اور کراچی شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 17 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔