پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 11 سے 17 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گوجرانولہ، حافظ آباد اور وزیرآبادمیں بارشیں متوقع ہیں جب کہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
کرم میں مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی، 7افراد جاں بحق
اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر او رمیانوالی میں بھی شدیدبارشوں کی پیشگوئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 13 سے 17 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان ، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یارخان اورلیہ میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے ۔
دوسری جانب کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بھی 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔
لورالائی میں شہید کیے گئے مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل، لاشیں ڈیرہ غازی خان منتقل
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سے 17 جولائی کی پیشگوئی میں بھی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔