رحیم یارخان: اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات، 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد اغوا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔
اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا، مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں۔
پولیس نے حال حدود کا تعین کرنے میں مصروف ہے جب کہ اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نواگئی، دو پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کئے جارہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ موقع سے تمام ضروری ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ڈی ٹیمز جائے حادثہ پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات کی جارہی ہیں۔ ملکِ خداداد بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کا امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی، موٹر سائیکل میں بارود نصب کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 سے دس کلو گرام بارود استعمال کیا گیا، ورکشاپ کے باہر موٹر سائیکل پہلے سے کھڑی کی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے۔ باجوڑِ اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل ، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل زاہد اور راہگیر فضل منان کی نماز جنازہ سول کالونی خار پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی ، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق ، کمانڈنٹ باجوڑ اسکاؤٹس، سرکاری افسران ، شہدا کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔