پاپوش نگر ‘مومن آباد میں کرنٹ لگنے سے دونوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔پاپوش تھانے کی حدود ناظم آباد پاپوش نگر چاندنی چوک خیبر مسجد کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے 16 سالہ عبدالہادی ولد راحت جاں بحق ہو گیا۔ مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن 10 نمبر تاج لسی (کے کے ابدال اسکول) کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ کامران ولد رحمت اللہ جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی ابراہیم حیدری بنگالی دکّا کے قریب سمندر سے 15 سالہ بچے کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار بسم اللہ ہوٹل بنگالی مسجد کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ ڈیفنس تھانے کی حدود سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ لاش کو جناح اسپتال سے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب
پڑھیں:
بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 30 اموات پر جرمانے کردیے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کرنٹ لگنے سے یہ اموات 24-2023ء میں ہوئیں، کمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانے لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو کیا گیا، متعلقہ کمپنیاں کو 15 دن میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو میں 8 اموات ہوئی ہیں، ان پر بالترتیب 3 کروڑ، 1 کروڑ 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔