تبتی بدھ بھکشوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے اپنی 90 ویں سالگرہ سے قبل اشارہ کیا کہ بدھ مت سے متعلق تبتی ادارہ ان کی موت کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسلا میں بدھ مت کے مقدس مقام پر عالمی امن کے لیے دعائیں

تبت سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کا کہنا ہے کہ صدیوں پرانا یہ ادارہ ان کی موت کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔

دلائی لامہ 6 جولائی کو 90 برس کے ہوجائیں گے۔ دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے تینزن گیاتسو (دلائی لامہ) نے پیروکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تو ایسا فریم ورک ہو گا جس کے اندر ہم اس کے تسلسل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

تبتی بدھ مت کے پیروکار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دلائی لامہ اس جسم کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جس میں وہ دوبارہ جنم لینا چاہتے ہیں۔ سنہ 1587 میں اس ادارے کے قیام کے بعد سے اب تک 14 مواقع پر ایسا ہوا ہے۔ تاہم موجودہ دلائی لامہ ماضی میں مشورہ دے چکے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر آخری لامہ بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے سنہ 2004 میں ٹائم میگزین کو بتایا تھا کہ دلائی لامہ کا ادارہ اور اسے جاری رکھنا چاہیے یا نہیں یہ تبتی لوگوں پر منحصر ہے۔ اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب یہ بامعنیٰ نہیں رہا تو یہ ختم ہو جائے گا اور 15ویں دلائی لامہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیے: ہمالیہ کے سائے تلے بدھ مت کی قدیم عبادت گاہ

گیاتسو سنہ 1935 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سنہ 1940 میں دلائی لامہ کا 14واں اوتار حاصل کیا تھا۔ سنہ 1959 میں تبت کے دارالحکومت لہاسا میں چینی فوجیوں نے بغاوت کو کچل دیا تھا جس کے بعد سے وہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

’دلائی لامہ کا اگلا جنم‘

چین دلائی لامہ کو ایک ایسا علیحدگی پسند تبتی مانتا ہے جو تبت پر چینی حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتے اور جن کی وفاداریاں جلاوطنی میں تبتی حکومت کے ساتھ ہیں۔

گیاتسو اپنے پیروکاروں سے یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ بیجنگ کی طرف سے تجویز کردہ کسی بھی جانشین کو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ دلائی لامہ کا اگلا جنم بھارت میں بھی ہو سکتا ہے اور وہ لڑکا یا لڑکی کوئی بھی ہو سکتا ہے۔

ایک طرف جب دلائی لامہ کی جانشینی کا سوال اب زیادہ سے زیادہ غیر متعلق ہوتا جا رہا ہے وہ خود اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کارگاہ بدھا‘، گلگت بلتستان کا مقام جہاں بدھ مت کے پیروکاروں کا ہجوم ہوتا ہے

دلائی لامہ نے کہا کہ اگرچہ میں 90 سال کا ہوں لیکن جسمانی طور پر میں بہت صحت مند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت میں دنیا ترک کروں گا اس وقت بھی میں اپنے آپ کو دوسروں کی بھلائی کے لیے وقف کرتا رہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تبت تبتی بدھ بھکشو دلائی لامہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تبتی بدھ بھکشو دلائی لامہ دلائی لامہ کا بدھ مت کے انہوں نے تبتی بدھ سکتا ہے کے بعد کہا کہ ہیں کہ

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی