گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں کا تھانے کے باہر احتجاج، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں شہری کی جانب سے مبینہ تشدد کے بعد خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر پہنچی اور مقدمہ اندراج کا مطالبہ کیا۔
ایف آئی آر درج نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا اور گیٹ زبردستی کھول کر اندر گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی گلشن احمد اقبال تھانے پہنچے اور خواجہ سراؤں سے مذاکرات کیے جس کےبعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی کے مطابق ایک خواجہ سرا کا علاقے میں کسی سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد متاثرہ کے ساتھ متعدد خواجہ سرا تھانے آگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک خواجہ سرا کے بھائی پر دو ملزمان کی جانب سے تشدد کیا گیا تھا، جس میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
خواجہ سراؤں نے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں گرفتار اور مفرور ملزم دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایسٹ پولیس نے کہا ہے کہ گلستان جوہر کی حدود میں خواجہ سراؤں کے واقعے کے حوالے سے معلومات طلب لی گئیں جس کے کے مطابق ایک خواجہ سرا کے بھائی کو کسی نے زدوکوب کیا تھا۔ اس پر خواجہ سراؤں کی منڈلی نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔
پولیس موقع پہ پہنچی اور مبینہ طور پر زدوکوب کرنے والے کو حراست میں لے کر تھانے لایا گیا جس پر خواجہ سرا تھانے آئے اور اپنے روایتی و مخصوص انداز میں شکوہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
ترجمان کے مطابق ایس ایچ او گلستان جوہر نے خواجہ سراؤں کی بات کو سنا اور انہیں ضابطے کی کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی جس پر وہ منتشر ہوگئے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق خواجہ سرا اس وقت مشاورت کررہے ہیں اور ان کی شکایت کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھانے کے باہر احتجاج پر خواجہ سرا گلستان جوہر خواجہ سراؤں احتجاج کیا کے مطابق
پڑھیں:
گجرات پولیس کا کارنامہ: ’جن‘‘ پر مقدمہ درج ،’جن‘ داماد کو قابو کرکے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے‘،
گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عادل نامی ’’جن‘‘ پر ڈی پی او کے حکم پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گجرات میں سابق داماد اور جن کی جانب سے ساس سمیرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر میں پیش آیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق داماد کے اندر ’جن‘ آتا ہے جو داماد کو قابو کر کے میرے ساتھ جنسی جسمانی تعلق قائم کر لیتا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی ’’جن‘‘ نے اپنی سابقہ ساس کیساتھ زیادتی کی۔
ڈی پی او کے حکم پر ساس کی مدعیت میں سابق داماد سید کبیر اورعادل نامی جن پر مقدمہ درج کرکیا گیا۔
ایس ایچ او ککرالی گجرات نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، 1 سے 2 روز میں رپورٹ موصول ہوگی، سابق داماد کے اندر آنے والا عادل نامی ’’جن ‘‘ 43 سالہ ساس پر عاشق تھا۔
ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔