لاہور:

تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔

گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان بلال نے بتایا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور نے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اور ان کی ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ ایس پی فرقان بلال کے مطابق، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

ملتان: جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان کے بوسن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کریڈٹ کارڈ، کرپٹو کرنسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فراڈ کرتے تھے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تقریباً 10 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان: جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا
  • راولپنڈی: پوسٹمارٹم میں 18 سالہ سدرہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق، سربراہ جرگہ سمیت مزید 4 گرفتار
  • نوشہروفیروز: اغواء لڑکی کی لاش اس کے گھر کے سامنے سے مل گئی
  • لاہور سے اغوا کی گئی 11 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
  • ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • کراچی میں 25 سالہ نوجوان مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق، چند ماہ بعد شادی تھی
  • راولپنڈی: فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر 17 سالہ لڑکی قتل، پولیس نے ویڈیو ریکارڈ تحویل میں لے لیا
  • راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق
  • نیو میکسیکو یونیورسٹی میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان گرفتار