Express News:
2025-06-09@19:15:52 GMT

تاوان کیلیے اغوا کی جانے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

سندھ رینجرزاوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرکے مغوی خاتون کی لاش برآمد کر لی۔  

سندھ رینجرز اوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن گلشن نور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےاغواء برائے تاوان میں ملوث 2 ملزمان وسیم رضااور نکس کو گرفتار کر کے مغوی خاتون کی لاش برآمد کرلی جسے ملزمان نے تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزکو اطلاع موصول ہوئی کہ چند اغواء کاروں نے ایک سحر فاطمہ نامی خاتون کو گلبرگ ٹاؤن سے اغواء کرکے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔ جس پر  سندھ رینجرزاوراینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغواء کاری میں ملوث 2 ملزمان وسیم رضااور نکس کو گلشن نور سرجانی ٹاؤن سے گرفتارکرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ 15 فروری کوملزمان نے سحر فاطمہ نامی خاتون کو تاوان کی غرض سے اغواء کرکے حسن بروہی گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں ایک کرائے کے مکان میں رکھا اور مغوی خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کرویڈیو بنا کرمغویہ کے والد کو بھجوائی اورایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔ تاوان نہ ملنے کی صورت میں ملزمان نے مغوی خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مغویہ خاتون کی لاش حسن بروہی گوٹھ میں واقع ایک گھرسے برآمد کرلی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کی ایف آئی آرتھانہ یوسف پلازہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درج ہے۔گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائیلنٹ کرائم سیل مغوی خاتون خاتون کی کر دیا

پڑھیں:

ایک سال میں کتنے لاکھ پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل ہوئے؟ رپورٹ جاری

اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستان روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے ہیں۔

اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی تعداد 29 ہزار 591 ہے، ایک سال میں وفاقی دارالحکومت سے 8 ہزار 621 ورکرز بیرون ملک گئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے بیرون ملک جانے والے ورکرز کی تعداد 5 ہزار 668 ہے، شمالی علاقہ جات سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 1692 ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں
  • ایک سال میں کتنے لاکھ پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل ہوئے؟ رپورٹ جاری
  • ایک برس میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک منتقل
  • اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا
  • اسرائیل کا غزہ کیلیے امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار
  • منڈی بہاؤالدین : 8 سالہ بچی اغوا اور مبینہ ریپ کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
  • منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ اغوا بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
  • منڈی بہاالدین: 8 سالہ بچی اغوا اور مبینہ ریپ کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
  • کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار