—علامتی تصویر

پتوکی میں 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغواء ہونے والے لاہور کے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پتوکی سے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مغوی جبران طور قصور میں اپنی زمین کا جائزہ لینے آیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق اغواء کاروں نے مغوی کے اہلِ خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شامل ہونے کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش فی الفور ٹھکرا دی۔

اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ 11 برس سے بگ باس کی ٹیم انہیں بار بار رابطہ کر رہی ہے، لیکن وہ کبھی بھی اس شو کا حصہ بننے کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔ اس بار بھی بڑی رقم کی پیشکش کے باوجود انہوں نے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے ’اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا شکار ہوں، تنوشری دتہ کا دعویٰ

تنوشری دتہ نے کہا کہ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں جو محض ایک ریئلٹی شو کے لیے کسی مرد کے ساتھ ایک ہی بستر پر سو جائے؟ میں اتنی سستی نہیں ہوں، میری پرائیویسی میرے لیے قیمتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شو میں مرد و خواتین سب ایک ہی ہال میں سوتے اور لڑتے ہیں، جو اُن کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی خوراک اور توانائی کے اعتبار سے زندگی گزارتی ہیں، اس لیے ایسے ماحول میں نہیں رہ سکتیں۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کیوں چھوڑا؟

اداکارہ کے مطابق ’اگر وہ مجھے چاند کا ٹکڑا بھی دیں تو بھی میں بگ باس میں شامل نہیں ہوں گی۔ میں جانتی ہوں کہ سکون سے کام کروں تو اس سے زیادہ کما سکتی ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرٹینمنٹ بگ باس تنوشری دتہ

متعلقہ مضامین

  • کریم آباد میں بڑی ڈکیتی، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • کیچ، چار ماہ قبل اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • خیبرپختونخوا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پھر اربوں روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا. آڈٹ رپورٹ
  • ’ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں؟‘ تنوشری دتہ نے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بگ باس آفر فوراً  ٹھکرا دی