کراچی: گلشنِ اقبال میں چھاپہ، ٹرین میں اغوا ہوئی بچی بازیاب نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کے ٹرین سے اغواء ہونے کے واقعے میں ریلوے پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر رات گئے گلشنِ اقبال بلاک 13 ڈی میں چھاپہ مارا تاہم چھاپے کے دوران اغواء ہونے بچی بازیاب نہیں ہو سکی۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کی والدہ کے شک کی بنیاد پر تفصیلات حاصل کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، بچی کا والد نشے کا عادی ہے، بچی کی والدہ شوہر سے تنگ آ کر 27 مئی کو گھر چھوڑ کر کراچی آ رہی تھی۔
فیصل آباد سے کراچی آنے والی 10 سال کی بچی کو ٹرین سے اغوا کرلی گئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعہ 28 مئی کو پیش آیا، جسکا مقدمہ کراچی کینٹ اسٹیشن تھانے میں درج ہے۔
بچی کی والدہ کے مطابق بوگی میں موجود کچھ افراد نے سکھر کے قریب لسی پلائی۔
ان کا کہنا ہے کہ لسی پینے کے بعد نیند آ گئی، آنکھ کھلی تو بچی موجود نہیں تھی اور لسی پلانے والے افراد بھی غائب تھے، پولیس نے ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔