کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا سلمان فاروقی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی نامی شہری سمیت دونوں ملزمان کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر گزری پولیس نے 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم سلمان فاروقی سے سوال کیا کہ آپ کا وکیل کون ہے؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ میرے وکیل نعیم قریشی ہیں۔
عدالتی عملے نے ملزمان کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کردی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کریں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں یہ دوسرا ملزم بھی نوجوان پر تشدد کرتے نظر آرہا ہے۔ اس ملزم کو فوٹیج کی مدد سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد پولیس کے
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو واٹر ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے کی گئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔