گزشتہ 48 گھنٹوں میں شہر کراچی 11 بار زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، مزید جھٹکے آنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
روشنیوں کا شہر کراچی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ، رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ لانڈھی میں کئی مکانات کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔ کراچی میں اتوار سے اب تک 11 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آئندہ دو روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حالیہ جھٹکے کا مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں تقریباً 30 کلومیٹر دور اور 13 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ سب سے زیادہ جھٹکے قائد آباد، ملیر، سعود آباد، کھوکھرا پار، اسٹیل ٹاؤن، اور گلستانِ جوہر سمیت اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اچانک لرزتی زمین نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا، اور بہت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب دوڑتے دکھائی دیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان ریکارڈ نہیں ہوا، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ آفٹر شاکس ہیں جو آئندہ 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتے ہیں۔ گزشتہ شام سے شروع ہونے والی اس زلزلہ لہر میں اب تک سب سے زیادہ شدت 3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔
پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔