کراچی، ایک دن میں 5ویں بار زلزلہ، شہری شدید خوف کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق سے 30 کلومیٹر دور تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز کے دوران پانچویں بار زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔ ٹفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لانڈھی، کورنگی، ملیر سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔
کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔
جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔