لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پہلی سیریز کو مثالی آغاز قرار دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیسن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ میری پہلی سیریز توقعات سے کافی زیادہ کامیاب رہی، ہم نے اس کا آغاز خود کو چیلنج کرنے کے عزم سے کیا تھا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ مختلف کمبی نیشنز کو آزمایا گیا، بیٹنگ آرڈر میں لچک رکھی گئی، مجھے اس نوجوان اسکواڈ کی عمدہ کارکردگی پر بے حد فخر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • تعلیم اور کھیل کی سرگرمیاں نوجوان نسل کیلیے بہت اہمیت کی حامل ہیں، شاہد آفریدی
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ