نیٹ فلکس کی سپر ہٹ ویب سیریز ویڈنزڈے” کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز "ویڈنزڈے” سیزن 2 کا 6 منٹ طویل ٹریلر جاری کردیا گیا۔
نیٹ فلکس کی مقبول ویب سیریز "ویڈنزڈے” کے سیزن 2 کی پہلی قسط "Here We Woe Again” کے ابتدائی چھ منٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو نیٹ فلکس کے 2025 کے ایونٹ Tudum پر پیش کیا گیا ہے۔
اس بار بھی سیریز کی مرکزی نوجوان اداکارہ جینا اورٹیگا، ویڈنزڈے ایڈمز ایک نئی سنسنی خیز مہم پر نکلتی ہے اور اب کی بار اس کا ہدف ہے ایک مشہور زمانہ سیریل کلر کو ڈھونڈ کر اس سے انتقام لینا ہے۔
فلیش بیک میں دکھایا گیا ہے کہ ویڈنزڈے بچپن سے ہی اس مجرم کو تلاش کرنا چاہتی ہے اور چھ سال کی عمر میں اسکول میں اس سیریل کلر سے متعلق ایک خوفناک پریزنٹیشن دے کر اپنے ہم جماعتوں کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔
سیزن کے آغاز میں ویڈنزڈے کو ایک تہہ خانے میں ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے قید دکھایا گیا ہے، جہاں اردگرد پراسرار گڑیاؤں کی بھرمار ہے جو ایک خوفناک منظر پیش کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے” سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔