پاکستانی نژاد محمد عباس پہلی مرتبہ کیوی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، کین ولیمسن نظر انداز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ نے 2025-2026 کے لیے مرکزی کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں پہلی بار پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ تاریخ میں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دوسری جانب سابق کپتان کین ولیمسن نے مسلسل دوسرے سال بھی سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جولائی کے آخر میں زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
کین ولیمسن نے پچھلے سال بھی کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ دنیا بھر کی T20 لیگز میں آزادانہ طور پر کھیل سکیں۔ تاہم انہوں نے نان-سینٹرل یا کیژوئل کنٹریکٹ پر دستخط کیے اور پھر بھی 2024 میں نیوزی لینڈ کے 13 میں سے 9 ٹیسٹ میچز میں شرکت کی، جن میں 1000 سے زائد رنز اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اس سال کے 20 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست میں ولیمسن کے ساتھ ساتھ ڈیوون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لاکی فرگوسن کو بھی شامل نہیں کیا، جو اس وقت مختلف عالمی T20 لیگز میں مصروف ہیں۔
کین ولیمسن اس وقت انگلینڈ میں مڈل سیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ’دی ہنڈرڈ‘ میں لندن اسپرٹ کے لیے کھیلیں گے، جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم زمبابوے میں مصروف ہو گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او اسکاٹ ویننک نے محمد عباس، اسپنر آدی اشوک، وکٹ کیپر مچ ہے اور آل راؤنڈر زیک فاؤلکس کو پہلی بار کنٹریکٹ دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان کے خلاف اسکور نہ کریں‘، پاکستانی مداح کی کین ولیمسن سے درخواست، ویڈیو وائرل
اسکاٹ ویننک نے کہا کہ مچ، محمد، آدی اور زیک کے ساتھ معاہدے اس بات کا عکاس ہیں کہ ہمارے سسٹم میں کس قدر باصلاحیت کھلاڑی آ رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے اعلیٰ سطح پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ان میں بلیک کیپس کے لیے کھیلنے کا جذبہ ہے جو قابلِ تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد عباس کی شمولیت نہ صرف ان کی انفرادی کارکردگی کا اعتراف ہے بلکہ نیوزی لینڈ کرکٹ میں تنوع اور میرٹ پر مبنی انتخاب کی بھی علامت ہے۔ ان کی آل راؤنڈ صلاحیتوں نے انہیں تیزی سے ابھرتے ہوئے کرکٹرز میں شامل کیا ہے، اور اب وہ بلیک کیپس کے مستقبل کا اہم حصہ بننے جا رہے ہیں۔
کین ولیمسن کے بغیر بلیک کیپس کی ٹیم کیسی کارکردگی دکھاتی ہے، یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا، تاہم ٹیم میں نوجوانوں کی شمولیت سے نئی توانائی اور امکانات کی امید کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستانی نژاد کین ولیمسن کے لیے
پڑھیں:
حسن نواز اور محمد حارث کی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی
لاہور:نوجوان بلے باز حسن نواز اور وکٹ کیپر محمد حارث نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
حسن نواز کا ٹیلنٹ مختصر سے وقت میں سامنے آیا ہے۔ اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
محمد حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی۔
دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپن کیا تھا اور 74 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا پاکستان کا نو سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
حسن نواز پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابتک صرف 118 گیندوں پر227 رنز بنا چکے ہیں جن میں 16 چوکے اور 16 چھکے شامل ہیں۔
محمد حارث 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 21 چھکوں اور 33 چوکوں کی مدد سے 370 رنز بنا چکے ہیں۔
محمد حارث نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر کا آغاز رچرڈ گلیسن کو چھکے کے ساتھ کیا تھا۔
محمد حارث نے فخرزمان کی غیرموجودگی میں 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں میچ کھیلا تھا اور ربادا کو لگاتار چھکوں کے علاوہ ایک چوکا بھی مارا تھا۔ اس اننگز میں انہوں نے 11 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے تھے۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے میچوں میں انہوں نے 31 اور 30 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی تھیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے مجموعی مقابلوں میں حارث کا اسٹرائیک ریٹ 147 سے زیادہ ہے۔
محمد حارث کی قیادت میں اسٹالیئنز نے چیمپئنز کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتا اور بیٹنگ میں بھی شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تین نصف سنچریوں کی مدد سے 269 رنز بنائے۔
محمد حارث نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی زلمی کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 247 رنز بنائے جن میں 28 چوکے اور11 چھکے شامل تھے۔
حسن نواز کے لیے 25-2024 کا سیزن شاندار رہا ہے۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے کے علاوہ انہوں نے قائداعظم ٹرافی کی پانچ اننگز میں 273 رنز اسکور کیے جس میں لاڑکانہ کے خلاف 169 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔
حسن نواز ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز کپ میں نورپور لائنز کی طرف سے 312 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حسن نواز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ کیا اور30 چوکے اور17 چھکے مارے۔ وہ ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 399 رنز بناکر بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔
حسن نواز اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاور اسٹرائیک فورس کیمپ کا بھی حصہ تھے۔
حسن نواز نے 24-2023 کے سیزن میں بھی اسلام آباد ریجن کی طرف سے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے نان فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 530 رنز بنانے کے علاوہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں بھی 229 رنز بنائے تھے۔