پولیس والے سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیں گے ایسا نہیں ہوسکتا: لاہور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ میں 2 ایس پیز لاہور ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ایس پی اورسی سی ڈی لاہور کوطلب کر لیا۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے نا مکمل ریکارڈ پیش کرنے پر ایس پیز پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پولیس والے سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیں گے ایسا نہیں ہوسکتا ،پولیس کا کام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے مسائل نہیں ۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان، ایس پی انویسٹیگیشن صدر معظم ہائیکورٹ پیش لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،عدالت نے ایس پی ، سی سی ڈی آفتاب پھلروان کو 11 جون کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے منشیات کے ملزم حسن رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد عمران انجم کے ہمراہ پیش ہوئے ، جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہ کس تھانہ میں مقدمہ درج ہوا اور کب ؟ ، وکیل صفائی نے جواب دیا 23 جولائی دوہزار چوبیس کو تھانہ سندر نے مقدمہ درج کرکے جیل بھجوایا ۔ ایس پی انویسٹیگیشن سدرہ خان نے عدالت کو بتایا کہ دو مقدمات ہیں ، ملزم کے خلاف اغوا کے متعلق مقدمہ تھانہ سندر اور منشیات کا تھانہ سبزہ زار میں درج ہوا ،جو بھی گرفتار ہوئی اس نے چودہ ملزمان کا انکشاف کیا ، 10 کو شناخت پریڈ پر بھیجا گیا ، اس خاتون نے حسن رضا سمیت دیگر کو نامزد کیا ، ضمنی میں بھی لکھا ہے، فاضل جج نے استفسار کیا یہ موجودہ منشیات کی ایف آئی آر کس تاریخ کی ہے، ، اور جس کے انکشاف پر درج ہوئی ،،ایس پی انویسٹیگیشن سدرہ خان نے جواب دیا ۔جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہاں لکھا ہوا ہے کہ ملزم حسن رضا جیل میں بند ہے،تفتیشی افسر متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش نہ کرسکا ، فاضل عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا آپ کو سمجھ آتی نہیں یا سمجھنا ہی چاہتے ، ایس پی صاحبہ کیا آپ کو عدالت کے سوالات کو سمجھ رہی ہیں یا آپ کو سمجھ نہیں آرہی ، ایس پی سدرہ خان نے جواب دیا ،مجھے عدالت کے سوالات کی سمجھ آرہی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دئیے کہ ریکارڈ مکمل کیوں پیش نہیں کیا گیا ،آپ کیا سمجھتے ہیں کہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیں گے، عدالت کے استفسار پر ایس پی سدرہ خان نے بتایا کہ اب منشیات کے مقدمہ کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے۔عدالت نے ایس پی ، سی سی ڈی لاہور آفتاب پھلروان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جسٹس فاروق حیدر نے منشیات کے عدالت نے
پڑھیں:
9 مئی کیس میں 10، 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کی جانب سے 9 مئی شیر پاؤ پُل کیس میں 10 سال کی سزا دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو خود آزاد نہ ہو وہ ہمیں کیا آزادی دے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں اج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی حق کو سچ پر کھڑے ہیں ہم اس لڑائی میں ان کی شانہ بشانہ ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اس اقدام سے نفرت مزید بڑھے گی۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ نو مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ساتھیوں کی سزاؤں کا سن کر دل رنجیدہ ہے میری طرح دیگر ساتھی بھی بے قصور ہیں۔