بھارت کے 45 پارلیمانی اراکین پر مشتمل 7 وفود ان دنوں دنیا کے 32 ممالک کے دوروں پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران بھارتی وفد نے پہلگام حملے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔

بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آ رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے اور چار حملہ آوروں میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ لیکن جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی موقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا وہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، گانے گا رہے ہیں پارٹی کر رہے ہیں۔

26 people d!ed in Pahalgam, none of the four terr0rists have been caught !!

And the delegation sent on world tour to spread a message of India’s stand on terr0rism is enjoying, singing songs and partying on tax payers money ???? pic.

twitter.com/ua8WUYO9Bx

— MrsG (@Marvellous_MrsG) June 2, 2025

پنکج نامی صارف نے لکھا کہ دہشت گرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور بھارتی وفد سرکاری خرچ پر سیر سپاٹے کر رہا ہے اور گانے گا رہا ہے۔ یہ بے حسی اور شرمناک حرکت ہے۔

Those four terrorist bastards are still not caught & the delegation on a state sponsored holiday is singing songs. Insensitive & outrageous. https://t.co/TshzafKqz7

— Pankaj (@pankajcgupta) June 2, 2025

 ایک صارف نے سوال کیا کہ انڈیا وفد نے دنیا کو پہلگام کے بارے یہ بریفنگ دی ہے۔

لو جی۔۔۔انڈیا وفد نے یہ بریفنگ دی ہے دنیا کو پہلگام کے بارے https://t.co/N8uX7vAVg7

— لالا (@msba55945204) June 2, 2025

ایک بھارتی صارف نے بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کا مذاق بنا دیا ہے۔

Narendra Modi has made a mockery of the country https://t.co/8TeaOE2hsr

— Saurabh (@wanderersaurabh) June 2, 2025

ڈاکٹر میتا نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے یہ وفد سیر سپاٹوں کے لیے آیا ہوا ہے نا کہ کسی سفارتی نمائندگی پر۔

They sound as though on a picnic/ holiday rather than a diplomatic representation https://t.co/75WnM9403O

— Dr. Meeta Ruparel ???? (@DrMeetaRuparel) June 2, 2025

کرشنا نامی صارف کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں سے یہ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں سنجیدگی سے لیں گے، جبکہ ہم خود ایسی چالوں کا سہارا لیتے ہیں؟

How can we expect others to take us seriously after these gimmicks ? https://t.co/Ng3SKg8TRW

— Krishna Pratap Malik (@KrishnaPratapM7) June 2, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو پارٹی ہو رہی ہے۔

Party ho rhi ???? https://t.co/wF2ioCb64r

— Royal Pahari ????????????️ (@I_VS_Thakur) June 3, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین وفد کا دورہ پاکستان بھارت کشیدگی پہلگام

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈین وفد کا دورہ پاکستان بھارت کشیدگی پہلگام رہے ہیں

پڑھیں:

بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال، پاکستانیوں کا بھرپور احتجاج

لندن : بھارتی پارلیمانی وفد کی برطانیہ آمد پر لندن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ’قاتل قاتل مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کی عالمی سطح پر مخالفت کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں ارتضیٰ عباس شہید کی تصاویر، کلبھوشن یادیو، اور بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ لندن کی فضائیں ’بھارت عالمی دہشتگرد‘ کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے بلکہ کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب بھی رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اور بھارت کو عالمی عدالت میں دہشتگرد ریاست قرار دیا جائے۔

احتجاج میں شریک افراد نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے ہمیشہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں قاتل مودی کے نعروں سے استقبال، پاکستانیوں کا بھرپور احتجاج
  • بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال، پاکستانیوں کا بھرپور احتجاج
  • بھارت کی جانب سے پانی روکنا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے؛پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو
  • کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر آگیا، واقعے سے متعلق کیا بتایا؟
  • کراچی: تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی فیملی گھر چھوڑ کر چلی گئی
  • ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ’آپ کرکٹ پر توجہ دیں، سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘، صدر زرداری کی کھلاڑیوں سے گفتگو وائرل
  • گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی
  • بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے32 افراد ہلاک