کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان اے این ایف کے حوالے سے بتایا کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین بھرا کیپسول برآمد ہوا جبکہ سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں ملی ہیں۔
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 7.

2 کلو چرس برآمد ہوئی، راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں پکڑی گئیں۔
اس کے علاوہ شوگر موڑ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس جبکہ چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 200 کلوافیون برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے علاقے بھوبنیشور میں ایک 72 سالہ بزرگ شخص کو اپنے خلاف جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں 2 افراد نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، تاہم اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب جمعے کے روز جنگلات سے مقتول کی ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: کالا جادو یا شرارت؟ دہلی کی عدالت میں ملزم کی انوکھی حرکت پر کارروائی معطل

پولیس نے اس قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھوبنیشور کے پولیس کمشنر کے مطابق مقتول کی شناخت اس کے بیٹے نے ایک گلے کے زیور کی بنیاد پر کی، جو ڈھانچے کے ساتھ ملا تھا۔ مقتول کی شناخت بلرام دیوگم کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق 30 ستمبر کی رات بلرام اپنے کھیت کی نگرانی کے لیے گئے تھے اور واپس نہیں لوٹے۔ بعد ازاں تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان نے انہیں قتل کر کے لاش جنگل میں دفنا دی اور ان کے سامان کو قریبی تالاب میں پھینک دیا۔

ایک پولیس افسر کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت قتل کالا جادو

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد