ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل سے شہر میں تشویش کی لہر تھی،آئی جی اسلام آبادپولیس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہناہے کہ ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل سے شہر میں تشویش کی لہر تھی،ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 113کیمروں کی مدد لی گی،300کالز کا ڈیٹا دیکھاگیا،ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آبادپولیس نے کیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا۔
ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجے ملزم نے گھر کے اندر5گولیاں ماریں۔پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،قتل کیس کی تفتیش کیلئے113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں،300سےزیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا،سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوو¿ں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔(جاری ہے)
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارےگئے،اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبلٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے جسے پولیس نے رات گئے گرفتار کیا،ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے،پولیس ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا ملزم کو فیصل آباد سے حراست میں لیاگیا ۔پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاگیا۔ ورثا سے شناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قبل ازیںٹک ثناءیوسف کی والد ہ نے اپنی بیٹی کے قتل کی دلخراش تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سامنے آنے پر ملزم کو شناخت کرسکتے ہیں۔والدہ کاکہنا ہے کہ ملزم پیر کی شام 5 بجے ہمارے گھرداخل ہوا اور فائرنگ کی۔ ثنا پر فائرنگ کرنے کے بعدملزم فرارہوگیاتھا۔مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ثنا کو 2گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق پیر کی شام 5 بجے نامعلوم ملزم ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر داخل ہوا۔ ملزم کی فائرنگ سے2 گولیاں ثنا یوسف کے سینے میں لگیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت شام 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹرا?زر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی جی اسلام آباد پولیس نے ٹاکر ثنا ملزم کو کہ ملزم یوسف کے کے قتل
پڑھیں:
اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں۔
شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ، میریٹ ہوٹل اور سرینا ہوٹل کے راستے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈائیورشنز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیاں سست روی کا شکار ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ شہری دورانِ سفر کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رہنمائی اور ہیلپ کے لیے شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ٹریفک ریڈ زون سڑک