سوشل میڈیا پروپیگنڈا کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل کیخلاف درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست عدالت نے خارج کردی۔
شیخ وقاص اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی کی بنا پر خارج کی۔
عدالت میں سماعت کے موقع پر کیس کو 2 بار کال کیا گیا، تاہم شیخ وقاص اکرم اور نہ ہی ان کے وکیل پیش ہوئے ۔ بعد ازاں جسٹس راجا انعام امین منہاس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔
یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم نے پیکا کے تحت تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا تھا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر وقاص اکرم و دیگر کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ۔
جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی قیادت سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا وقاص اکرم جے آئی ٹی
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔