اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین، مختلف آپریشنز میں کروڑوں کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد اس کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین سے بھرا کیپسول برآمد کیا گیا۔ یہ طریقہ اسمگلروں کی جانب سے منشیات بیرون ملک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اے این ایف کی مستعدی نے کوشش ناکام بنا دی۔
اسی طرح سیالکوٹ میں واقع ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 24 کلوگرام چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق پارسل کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس میں سوار خاتون کو روک کر چیک کیا گیا، جس کے قبضے سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد ہی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 4 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔
اُدھر فیصل آباد کے شوگر موڑ کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک کلوگرام چرس ایک ملزم سے برآمد کی، جب کہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپائی گئی 200 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جو دیگر شہروں کو اسمگل کی جانی تھی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے ادارہ اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گا اور ملک بھر میں نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد اے این ایف کے دوران برآمد کی
پڑھیں:
اسلام آباد: سعودی نیول کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی نیول چیف سے ملاقات
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اس موقع باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیےاقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔وائس ایڈمرل عبد الرحمٰن الغریبی نے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو سراہا اور پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کےدورے سے دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔