مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
فوٹو پی آئی ڈی
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آذربائیجان میں کوپ ٹوئنٹی نائن کے سربراہ مختار بابایوف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ماحولیاتی تعاون بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے کوپ 29: پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ؟ کوپ 29، پاکستان ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ کریگاڈاکٹر مصدق ملک نے باکو میں آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ یالچن رفیعف سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عالمی برادری سے مربوط اور منصفانہ موسمیاتی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں ہے۔ ماحولیاتی مسائل سرحدوں سے ماورا ہیں، مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مصدق ملک
پڑھیں:
ایڈمرل نوید اشرف سے وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
سربراہ پاک بحریہ سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے ملاقات میں خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کو نیول ہیڈکوارٹرز میں آمد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔