2025-07-23@19:01:56 GMT
تلاش کی گنتی: 25
«بیٹی کے قتل کو»:
سٹی42: ماں نے بیٹی کے قتل کو صحیح قرار دے دیا اور قتل کا حکم دینے والے سردار کو بے گناہ قرار دے دیا۔ بلوچستان میں جہالت کے زمانے کی رسم کے تحت سیاہ کار قرار دے کر ماری گئی خاتون کی ماں نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کے قتل کو صحیح قرار دیا ہے جس سے اس کیس کے متعلق سوشل ڈسکورس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔ ڈیگاری قتل واقعہ کی مقتول خاتون کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے لایا گیا ہے جس میں یہ عورت اپنی بیٹی کے قتل کو جائز قرار دے رہی ہے اور قاتلوں کو بے گناہ بتا رہی ہے۔ یہ ویڈیو بیان کون لوگ ریکارڈ کروا کر سامنے لائے یہ ابھی...
فائل فوٹو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر کے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، کیس سیریئس کرائم انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے۔

غیرت کے نام پر قتل خاتون کی والدہ کا متنازعہ بیان، بیٹی کی 'سزا' درست قرار دیدی، ملزمان کی رہائی کا مطالبہ
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2025ء ) سوبہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون کی والدہ نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں بیٹی کی 'سزا' درست قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کو 'سزا' قرار دے دیا۔ بیان میں بانو کی ماں نے کہا کہ میرا نام گل جان ہے اور میں بانو کی ماں ہوں، سرفراز بگٹی میں بانو کی حقیقی ماں ہوں،...
کراچی کے علاقے کورنگی میں سفاک شوہرنے بھائی کے ساتھ ملکر بیوی کو تیزاب پلاکرقتل کردیا، مقتولہ خاتون 2 بیٹیوں کی ماں تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ شوہر اور اس کے بھائی کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر8 بی آللہ آباد کالونی میں سفاک شوہر نے بھائی کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا۔ نورعائشہ نامی خاتون کوتشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون دوران علاج دم توڑگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ 4 جولائی کی صبح پیش آیا تھا، پولیس نے مقتولہ خاتون کے والد علی اکبرکی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر غیرت کے نام پر باپ نے قتل کردیا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرلیا گیا۔(جاری ہے) پولیس مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاع ملی ڈھوک چوہدریاں داخلی تخت پڑی روات میں اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مسماتہ مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا جس پر اخلاق احمد نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مزکورہ نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا اور موقع سے فرار ہوگیا،...
پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قتل کا واقعہ 11 جولائی 2022ء کو تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔ سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس... انکوائری کے دوران بچی کی والدہ نے اپنے شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹرائل شروع کیا تھا۔ماتحت عدالت نے مجرم کو سزائے موت...
لاہور میں مرد اور بھتیجی کے قتل کے معاملے کی تفتیش میں نیا رخ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد صداقت کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد صداقت بھائی جنید اور پھوپھی زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ مقتول شوکت کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا۔ ملزم صداقت نے شک کی بنیاد پر بیٹی شازیہ اور بہنوئی شوکت کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ملزم بھائی کی معاونت کی، مقدمہ میں نامزد لڑکی کے والد صداقت اور پھوپھی زینب کو گرفتار کرلیا گیا، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
لاہور: باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع...
منڈی بہاءالدین میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے مراد وال میں خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی 8 سال کی بچی کو قتل کیا اور پھر اس کے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمہ الماس بی بی نے اپنی بیٹی کرن شہزادی کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش کو کماد کی فصل میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بچی کے سر پر کاری ضرب لگائی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ...
ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں بہنوئی اور سگا بھائی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی صبح ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ میں قائم پائلٹ اسکول کے قریب 14 مئی کی صبح بیٹی کو اسکول چھوڑنے آنے والے راشد کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کی آنکھ کے قریب...
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پلاٹ کے تنازعے پر خاتون کو قتل کرنے اور اس کی بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز منگھوپیر میں خاتون کے قتل اور بچی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران 8 سال کی مغوی بچی کو بازیاب کروایا۔ کراچی: پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحقکراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے مقتولہ کی 8 سال کی بیٹی کو اغواء کر لیا تھا۔قتل اور اغواء کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں...
—فائل فوٹو کراچی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے عوض بیٹی کا رشتہ دینے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے شوہر کے قتل کے مقدمے میں خاتون اور اس کے دوست کو عمر قید کی سزا ایس ایس پی ملیر کے مطابق مذکورہ شہری کے قتل کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں 20 اپریل کو پیش آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہری کی بیٹی سےشادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے شوہرکو قتل کرنے پر ملزم کو بیٹی کا رشتہ دینے کا کہا تھا۔
لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔سی سی ڈی کے ترجمان کےمطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور27 مئی 2024 کو اغوا کر کے قتل کردیا۔ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغوا کر کے قتل کر دیا۔ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔پولیس نے تین ملزمان یوسف ، ناصر اور منصب کو گرفتارکے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر...
لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے اپنی ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا۔ تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد بشیر اور دو چچاؤں عمران اور جبار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر 15 سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو رات گئے قریبی قبرستان میں دفن کر دیا۔ مقتولہ سدرہ ذہنی معذور تھی اور اکثر گھر سے باہر نکل جایا کرتی تھی۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ محلے داروں کی طرف سے طعنے سننے پر انہوں نے غصے میں آ کر قتل کی واردات کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج...
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک 59 سالہ خاتون کو اپنی نوعمر بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھیمانی پدمنی رانی نے 29 اپریل 2024 کو اپنی 17 سالہ بیٹی سہیتی شیو پریا کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ سہیتی نے اپنی ماں کو جھوٹ بتایا تھا کہ وہ پری یونیورسٹی کورس (PUC) میں 95 فیصد نمبر لے کر کامیاب ہو گئی ہے، حالانکہ وہ پانچ مضامین میں فیل ہو گئی تھی۔ جب جھوٹ بے نقاب ہوا تو ماں اور بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران سہیتی نے اپنی ناکامی کا الزام ماں پر لگا دیا۔ اسی دوران غصے...
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
اوکاڑہ کے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں نابینا حافظ قرآن کے قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا، باپ کے قتل میں بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شادی میں رکاوٹ بننے پر فائرنگ کرکے باپ کو قتل کیا، ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقے سے 72 گھنٹے میں ملزمہ کو ٹریس کیا، انہوں نے کہا کہ ٹھوس شہادت اور مربوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہاکہ کسی کو ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
کراچی کے علاقے ملیر میں سفاک ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سرور کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت رحمت بیگم کے نام سے ہوئی جبکہ بیٹی 18 سالہ رابعہ ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بھارتی نژاد 33 سالہ خاتون کو چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پھانسی ملنے سے مودی حکومت بے خبر تھی یہاں تک کہ خاتون کے والد نے عدالت سے رجوع کیا۔ خاتون کے والد شبیر خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کی بیٹی دسمبر 2021 میں ابوظہبی گئی تھی اور اگست 2022 میں اس کے آجر نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ میری بیٹی اپنے آجر کے بیٹے کی نگہداشت پر مامور تھی اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے باعث بچے کی 7 دسمبر 2022 کو موت ہو گئی تھی۔ عدالت میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا گیا جس میں مبینہ طور پر شہزادی خان کو شیر خوار کے قتل کا اعتراف...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کے خلاف قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں ٹیپو خان بروہی، امان اللہ چنا، دین محمد شر، علی چھجن و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی کو سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ پورا صوبہ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کو عوام کی فکر تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے لوگ فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ناحق قتل ہونے کے...
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈووی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں اراکین سمیت چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں ایف بی آر افسران کو ہدف میں ناکامی پر 6 ارب کی گاڑیاں دی جارہی ہیں، فیصل واوڈا اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کے لیے گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی۔ اجلاس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ایف بی آر افسران کو گاڑیاں دینے کا معاملہ کمیٹی میں اٹھایا...
کوئٹہ: باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر ناراض ہوکر بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ اہل خانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کا شوق تھا، باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قاتل باپ کی تلاش...
کراچی(نیوز ڈیسک)بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس...