بیٹی کے رشتے کے عوض شوہر کو قتل کرانے والی ملزمہ ساتھیوں سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے عوض بیٹی کا رشتہ دینے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے شوہر کے قتل کے مقدمے میں خاتون اور اس کے دوست کو عمر قید کی سزاایس ایس پی ملیر کے مطابق مذکورہ شہری کے قتل کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں 20 اپریل کو پیش آیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہری کی بیٹی سےشادی کرنا چاہتا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے شوہرکو قتل کرنے پر ملزم کو بیٹی کا رشتہ دینے کا کہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے قتل
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے 89 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے2 دہشت گرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 89 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے 2 دہشت گرد شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 85 ڈیٹونیٹر، 183 فٹ حفاظتی فیوز تار، 717 پمفلٹس، نقدی، پرائمہ کارڈ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل، اسد، طاہر، منیر وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔