ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا۔
خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون پر پاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارے کے خلاف پیغامات پھیلانے کا الزام ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی، خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، موبائل فون سے شوائد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
لاہور: سیلاب متاثرین کیمپ میں تیسری خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
فائل فوٹولاہور میں سیلاب سے متاثرہ چوہنگ کی خیمہ بستی میں 2 خواتین کے بعد ایک اور متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، متاثرین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں سیلاب سے متاثرہ خیمہ بستی میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، ننھے مہمان کی آمد پر والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سمیرا بی بی اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، خاتون پہلے ایک بیٹی کی ماں ہے، اس سے پہلے بھی اسی خیمہ بستی میں دو خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔