بھارت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خبر رساں اداروں سمیت نامور صارفین کے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں سمیت نامور صارفین کے آٹھ ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی حکومت نے آٹھ ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق صرف بھارت میں ان اکاؤنٹس کو بند کریں گے، اکاؤنٹس کی بندش کے بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔
پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔