پشاور:

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال 08 مرلے سرکاری اراضی ریکور کر لی۔

مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔

انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ہزاروں کنال اراضی ریونیو افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف افراد کو منتقل کی جا رہی تھی۔

اینٹی کرپشن کی مداخلت پر انتقال کی کارروائی روک کر مذکورہ اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کر دی گئی۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم: آئی جی سندھ کا کراچی کے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم

کراچی:

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دیے۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر  شبیر احمد، ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال کے خلاف تنویر عالم اوڈھو کو انکوائیری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک پر الزام ہے کہ بحیثیت ایس ایچ او سچل زمینوں پر قبضے اسمگلنگ کے سامان اور ایرانی ڈیزل کی فروخت کی سہولت کاری میں ملوث رہے۔ 

ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر الزام ہے کہ منشیات فروشوں، جوئے سٹے، گٹکا ماوا، پارکنگ مافیا، چائے کے ہوٹلوں پتھاروں اور دکانوں سے ہفتہ وصولی کرتے ہیں۔

ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد ہاتھ گاڑی/ٹھیلے والوں چائے کے ہوٹلوں سے وصولی میں ملوث ہے۔ 

ڈی ایس پی عید گاہ ظفر اقبال بجولہ پر الزام ہے کہ غیر قانونی پارکنگ، ہاتھ گاڑی/ٹھیلوں اور چائے کے ہوٹلوں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں۔

چاروں افسران پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لئے انکوائیری ترتیب دی گئی ہے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ چاروں افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے 26 ستمبر تک رپورٹ جمع کروائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو میں جمع
  • پنجاب: سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ میں نئے انکشافات
  • کوئٹہ؛ محکمہ خوراک کے افسران کا گندم میں غبن کا مبینہ سنگین اسکینڈل بے نقاب
  • سنگین جرائم، آئی جی سندھ کا کراچی کے چار ڈی ایس پیز کیخلاف انکوائری کا حکم
  • کوئٹہ، بدعنوانی کے الزام میں محکمہ خوراک کے دو افسران گرفتار
  • بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم: آئی جی سندھ کا کراچی کے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی
  • ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ
  • اسمگلنگ میں سہولت کاری، قبضےاور بھتہ وصولی کے الزامات، آئی جی کا 4 ڈی ایس پیز کیخلاف انکوائری کا حکم
  • غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کو تیار