ایل او سی پر رات بھر بھارتی گولہ باری جاری،ماں بیٹی سمیت5 افرادشہید ،13زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مظفرآباد(اوصاف نیوز)کھوئیرٹہ، باغ، راولاکوٹ، نکیال،بھمبرسمیت لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر رات بھر بھارتی گولہ باری جاری رہی جس میں 40دن کی بچی اسکی ماں سمیت5 افراد شہید اورخواتین سمیت13افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کھوئیرٹہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی جس میں40دن کی معصوم بچی فاطمہ آصف ،اسکی ماں شمرہ آصف( عمر22سال) گائوں گوڑہ،راجہ شہپال ساکن بھروٹ گالہ اورعثمان خالد ساکن بنڈی شہید ہوئے۔
بھارتی فائرنگ سے خواتین سمیت8افراد زخمی ہوئے جن میں امتیاز بیگم زوجہ خورشید، اقراخورشید، طاہرہ خورشید، زوبینہ زوجہ صہیت ساکنان گائوں گوڑہ، ہارون بنارس ،بنارس ولد کرم داد ساکن بھروٹ گالہ،امتیاز صدیق ساکن گوڑھا اور شبیر حسین ساکن بنڈلی شامل ہیں۔
ادھر ضلع باغ کے گاؤں کوٹیڑی نجم خان میں بھارتی گولہ باری سے 22 سالہ نوجوان اسامہ عشرت شہید ہو گیا جبکہ اسکی دو بہنیں شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
اسامہ عشرت کی 10روز قبل شادی ہوئی تھی جو جمعہ کے روز علی الصبح بھارت کی جانب سے کی گئی گولہ باری کا نشانہ بنا، شہید کی ایک بہن کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کیا گیا جبکہ دوسری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
راولاکوٹ کے ہجیرہ سیکٹر پر بھی بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس میں 3افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے پلیارنی کالونی میں مدرس سردار گلداد خان زخمی ہوئے
نیلم میں 14 سالہ لڑکا زخمی ہوا، سماہنی سیکٹر پرایک بچی زخمی ہوئی ہے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جمعرات اور جمعہ کی رات کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری کی گئی ہے جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ بزدل دشمن نے نہتی آبادی کو نشانہ بنایا۔
باغ،پاک فوج کابھارتی جارحیت کا مؤثر جواب، دشمن کو بھاری نقصان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، بھارت نے راہداری نہ کھولی
بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔